اورنگ آباد شہر میں ایک مرتبہ پھر کورونا Aurangabad covid cases کے مریضوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ پچھلے تین دنوں میں کورونا متاثرین کی تعداد پچانوے تک پہنچ گئی ہیں جس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ الرٹ ہوگیا ہے۔
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن Aurangabad Muncipal Corporation on Corona نے حالات کو دیکھتے ہوئے گھر گھر جا کر کورونا کی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے نئے سال کے پہلے دن اورنگ آباد میں کورونا کے اٹھارہ مریض پائے گئے تھے، دوسرے دن چھبیس اور تیسرے دن پینتیس مریض سامنے آئے ہیں۔ اس طرح اب تک کورونا کے پچانوے مریض پائیں گئے ہیں جن میں سے اٹھاون مریض زیر علاج ہیں، تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نئے جرثومے اومیکرون سے بچوں کو زیادہ خطرے کا امکان نہیں ہے، تاہم احتیاط لازمی ہے ۔
اورنگ آباد شہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے رات کے وقت حکم امتناع نافذ کردیا گیا ہے۔ لوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ اسی طرح تیسری لہر کے تعلق سے عوامی سطح پر بھی مختلف اندیشوں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ لاک ڈاؤن کے اندیشے سے لوگ پریشان ہیں۔