اردو

urdu

ETV Bharat / state

دنیا کو نوکلیئر سے پاک بنانے کی ضروت - جوہری ٹسٹ کے خلاف 29 اگست کو عالمی دن

قزاکستان کے کونسلر مہیندر سنگھی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو نوکلیئر سے پاک بنانے کی ضرورت ہے، مزید انہوں نے کہا کہ نوکلیئر کا تجربہ بند کیا جائے۔

nuclear-test-should-be-banned
دنیا کو نوکلیئر سے پاک بنانے کی ضروت

By

Published : Aug 29, 2021, 2:21 AM IST

Updated : Aug 29, 2021, 5:27 AM IST

در اصل 29 اگست سنہ 1991 کو قزاکستان کے صدر نورسلطان نذیر بائیف نے شمالی قزاکستان میں واقع سوئیت سمی پلاتینسک نوکلئیر ٹسٹ سائٹ کو سرکاری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے مناسبت سے 2 سمبر سنہ 2009 میں اقوامی متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جوہری ٹسٹ کے خلاف 29 اگست کو عالمی دن کے طور پر منانے کی منظوری دی ہے۔ تبھی سے قزاکستان نوکلیئر ہیتھاروں کے خلاف مہم چلارہی ہے اور دنیا کو نوکلیئر یعنی جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے کے لیے کوشش میں مصروف ہے۔

ویڈیو

نوکلیئرکے خلاف عالمی دن کے مناسبت سےقزاکستان کے کونسلر میندر سنگھی نے ممبئی میں ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ' اب دنیا کو نوکلیئر ٹسٹ کرنا بند کردینا چاہیے۔ ہم جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کی تمنا کرتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ' آنے والی نسلوں کی فلاح و بہبود کو دیکھتے ہوئے اب اس پر روک لگانے کی اشد ضرورت ہے۔'

Last Updated : Aug 29, 2021, 5:27 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details