آل انڈیا مسلم پرسنل لأ بورڈ کے رکن مولانا محمود دریآبادی، عوامی وکاس پارٹی کے صدر شمشیر خان پٹھان اور معروف ہومیوپیتھی ڈاکٹر انور امیر نے صحافیوں کے ساتھ حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن مولانا محمود دریابادی نے کہا ہے کہ 'بھارت کی عوام کو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون موجودہ حکومت کا ایک سیاسی جال ہے کیونکہ اب حکومت کے پاس کوئی بڑا مدعا نہیں اور حکومت عوام کی نفسیاتی طور پر الجھا رہی ہے پھر ہندو مسلم کو موضوع بحث بنا کر پیش کر رہی ہے۔
مولانا محمود دریآبادی نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون سب سے پہلے دستور ہند کے خلاف ہے اور اس ملک میں مذہب کی بنیاد پر تعصب کرنا جمہوریت کے خلاف ہے۔ اس ملک میں ہر مذہب کے شہری کو عزت و وقار کے ساتھ رہنے کی آزادی ہے۔ دستور ہند کی دفعات 14 اور 15 کے مطابق شہریت ترمیمی قانون اس کی تضاد ہے۔