ممبئی: ریاستی حکومت نے بی ایم سی 2022 کے انتخابات سے قبل ممبئی میونسپل کارپوریشن کے وارڈوں کی تعداد 227 سے اضافہ کر 236 کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات او بی سی ریزرویشن کے بغیر کرائے جائیں گے۔
ممبئی میونسپل کارپوریشن Mumbai Municipal Corporation میں 9 نئے وارڈ بنائے جائیں گے، جس میں ممبئی شہر میں 3 وارڈ، شمالی مضافات میں 3 اور مغربی مضافات میں 3 وارڈ کا اضافہ کیا گیا ہے۔
کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو بی ایم سی پر کی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کر یکم فروری سے 14 فروری تک شکایات اور تجاویز طلب کی جائیں گی۔16 فروری کو، بی ایم سی اہلیان ممبئی کی جانب سے حد بندی پر اعتراضات کے بارے میں معلومات الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:BJP's Door-to-Door Campaign in Saharanpur: وزیر داخلہ امت شاہ گھر گھر انتخابی تشہیر کریں گے
عوام سے موصول ہونے والی شکایات اور تجاویز 16 فروری سے 26 فروری تک دور کی جائیں گی۔ حتمی فہرست 2 مارچ کو جاری ہو گی۔ اس کے بعد وارڈز کی ریزرویشن کی قرعہ اندازی ہوئی۔ اس کے بعد الیکشن کا اعلان کیا جائے گا۔
ایس سی اور ایس ٹی کے وارڈ ریزرویشن کو برقرار رکھا گیا ہے۔ جب کہ او بی سی ریزرویشن کے لیے کوئی کالم نہیں ہے۔ ممبئی کی 236 سیٹوں میں سے 15 سیٹیں ایس سی اور 2 ایس ٹی کے لیے مخصوص کی گئی ہیں۔ خواتین کے لیے 118 نشستیں مختص کی گئی ہیں، جس میں 8 ایس سی اور 1 سیٹ ایس ٹی خواتین کے لیے، باقی 109 سیٹیں عام خواتین کے زمرے کے لیے ہوں گی۔ مزید 219 نشستوں پر مرد امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔
ووٹرز کی تعداد کتنی ہےممبئی میں ووٹروں کی کل تعداد 1 کروڑ 24 لاکھ 42 ہزار 373 ہے۔ ایس سی ووٹر 8 لاکھ 3 ہزار 236 ہیں جبکہ ایس ٹی ووٹر 1 لاکھ 29 ہزار 653 ہیں۔ وارڈوں کی حد بندی کے لیے ووٹرز کی تعداد 52,722 مقرر کی گئی ہے۔ اس میں بھی ووٹروں کی کم از کم تعداد 47,450 ہوگی اور زیادہ سے زیادہ 57,964 سے زیادہ نہیں ہوگی۔