ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں عرس البلاد ممبئی کے 29 بڑے شاپنگ مال کو آج 'ممبئی فائر بریگیڈ' نے فارم جے کے تحت (آگ سے حفاظت کے اقدامات کے سلسلے میں پائی جانے والی خامیوں کے سبب) نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ نوٹس ان مالز کے معانئے کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔
ممبئی میں 29 شاپنگ مال کو نوٹسممبئی میں 29 شاپنگ مال کو نوٹس ممبئی فائر بریگیڈ کے چیف فائر آفیسر کے مطابق لاک ڈاؤن کے بعد دوبارہ کھولے گئے ان مالز میں فائر سکیورٹی کے اصولوں کی صرف 'جزوی طور پر تعمیل' کی گئی ہے۔
نوٹس جن 29 مالز کو جاری کیا گیا ہے ان میں سٹی سینٹر مال، سی آر 2-مال (نریمن پوائنٹ)، نشترا مال (دادر)، سبوربیا مال (باندرہ مغرب)، ٹھاکر شاپنگ مال (کاندیولی)، ہائکو مال شامل ہیں (پوائی) اور ڈریمز دی مال شامل ہیں۔
آگ کے حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس واضح رہے کہ گنجان مسلم آبادی والے علاقے ناگپاڑہ سے قریب واقع سٹی سینٹر مال میں زبردست آتشزدگی ہوئی تھی، جس میں کروڑوں کی مالیت کے سامانوں کا نقصان ہوا تھا۔
اس آتشزدگی کے بعد محکمہ فائر نے شہر کے سبھی مالز کا فائر سکیوریٹی آڈیٹ کیا تھا جس کے دوران بعد یہ کاروائی کی گئی ہے۔