اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: ہسپتال اور دیگرکے رجسٹریشن کی عدم تجدید پر کاروائی ہوگی - اردو نیوز مالیگاوں

میڈیکل پریکٹیشنرزکوآگاہ کیا گیاہےکہ وہ اسپتال، ڈسپنسری ،کلینک ،ڈینٹل کلینک ، لیبارٹریز وغیرہ کا رجسٹریشن 28 فروری تک کسی بھی حال میں کرلیں ورنہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن یکم مارچ سے مالیگاؤں کے تمام علاقوں میں کریک ڈاؤن مہم چلائے گی۔

مالیگاؤں: ہسپتال اور دیگرکے رجسٹریشن کی عدم تجدید پر کاروائی ہوگی
مالیگاؤں: ہسپتال اور دیگرکے رجسٹریشن کی عدم تجدید پر کاروائی ہوگی

By

Published : Feb 23, 2021, 7:55 AM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ترمبک دیپک کاسار نے کہا کہ وہ طبی اداروں کے خلاف کاروائی کریں گے۔

ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں آنے والے تمام نجی میڈیکل پریکٹیشنرز، کلینک ،اسپتال اور ڈے کیئر کو مطلع کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے دوران تمام اسپتالوں،ڈسپنسریز، کلینکس، ڈینٹل کلینک، لیبارٹریز ، ڈے کیئر کے رجسٹریشن اور لائسنس تجدید کرنے کی معیاد ختم کردی گئی تھی۔

کورونا وبا کے دوران رجسٹریشن / لائسنس کی تجدید کاری کی آخری تاریخ اپریل 2020 سے جولائی 2020 تک بڑھا دی گئی تھی۔ جس کے بعد مقامی اخبارات میں 30/07/2020 کو محکمہ صحت کے ذریعہ رجسٹریشن اور رینیول کے لئے ایک اپیل بھی شائع کی گئی۔

کمشنر نے کہا کہ یہ ایک بہت سنگین معاملہ ہے اور بار بار نوٹس دینے کے باوجود بھی اکثر میڈیکل پریکٹیشنرز جان بوجھ کر رجسٹریشن کرنے اور اپنے لائسنس تجدید کرنے سے گریز کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے حدود میں قائم تمام میڈیکل پریکٹیشنرز کو وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جو لوگ اسپتال، ڈسپنسری ،کلینک ،ڈینٹل کلینک ، لیبارٹریز وغیرہ کا متعینہ میعاد میں رجسٹریشن اور تجدید نہیں کیے تو وہ 28 فروری تک یہ کام کسی بھی حال میں مکمل کرلیں ورنہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن یکم مارچ سے مالیگاؤں کے تمام علاقوں میں کریک ڈاؤن مہم چلائے گی۔

کمشنر نے بتایاکہ مالیگاؤں شہر کے وہ افراد اور میڈیکل پریکٹیشنرز جنہوں نے اپنے ہسپتالوں، کلینک وغیرہ کا اس مہم کے تحت رجسٹریشن اور تجدید نہیں کروائی ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کردیا جائے گا اور اس سے متعلق پولس ایکشن لیا جائے گا جس کے ذمے دار وہ خود ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details