مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سے اساتذہ کے ساتھ ساتھ معلمات کا وفود احتجاجی دھرنے میں شامل ہو رہے ہیں۔ اساتذہ کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اساتذہ گھر بیٹھ کر گرانٹ کا انتظار نہ کریں، اپنے مطالابات کو منوانے کے لیے ممبئی کے آزاد میدان کے آکر احتجاج کریں۔
اساتذہ کی تنظیم نے اعلان کیا تھا کہ سرکار 3 فروری تک مثبت فیصلہ لے کر غیر امداد یافتہ اساتذہ کو گرانٹ دینے کی راہ ہموار کرے۔
اس اعلان پر مہاراشٹر کی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ 3 فروری کی شام کو ممبئی کے آزاد میدان ہو رہے احتجاج میں پہنچی تھیں۔ انہوں نے مظاہرین اساتذہ و معلمات سے احتجاج ختم کرنے کی گزارش کی۔
اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ جن اسکولوں کو اب تک گرانٹ نہیں دیا گیا ہے یا جن اسکولوں کو 20 فیصد گرانٹ دیا جا رہا ہے ان سبھی اسکولوں کو 100 فیصد گرانٹ دی جائے۔
تب وزیر تعلیم بے تیقن دیا کہ ہماری سرکار ٹیچر کو 20 فیصد اور 40 فیصد گرانٹ دے گی اور حکومت اپنی ذمہ دار نبھا رہی ہے۔
وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے مظاہرین سے کہا کہ 15 دنوں کے اندر اندر ہم ہر ایک کو گرانٹ دینے کی کوشش کریں گے۔