کہتے ہیں سیاست میں ناممکن نام کے الفاظ کا کوئی تصور نہیں، کب کون سی سیاسی پارٹی کس کی حمایت میں اپنا علم اونچا کردے اس کا کوئی بھروسہ نہیں۔
بی جے پی دفتر میں چھایا سناٹا کیونکہ مہاراشٹر میں حکومت سازی کو لے کر جس طرح سے شیوسینا این سی پی اور کانگریس نے مل کر بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھا یہ اسی ناممکن کو ممکن بنانے کی جیتی جاگتی مثال ہے۔
لیکن سیاست کے عروج کے ساتھ ساتھ سیاست کے زوال کی بھی ایک ایسی تصویر جسے دیکھنے کے بعد آپ دانتوں تلے انگلیاں دبا لیں گے۔
کبھی پانچ برسوں تک جس طرح سے آپ نے کانگریس اور این سی پی کے دفتروں میں چھایا سناٹا دیکھا ہوگا بالکل آج وہی حال بی جے پی کے دفتر کا بھی ہے جس کا جائزہ ممبئی کے ہمارے نمائندے شاہد انصاری نے لیا ہے۔