یہ خبر آرہی تھی کہ پیر کے روز ہونے والی کابینہ توسیع سے مہاوکاس اگھاڑی کے کئی رہنما ناراض تھے۔
'مہاراشٹر کابینہ توسیع پر کوئی ناخوش نہیں' - محکموں سے متعلق آرڈر کل جاری کیا جاسکتا ہے
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے گزشتہ روز کابینہ میں توسیع پر کانگریس اور شیوسینا کے رہنماؤں میں عدم اتفاق کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'کوئی بھی ناخوش نہیں ہے۔'
مہاراشٹر کابینہ توسیع پر کوئی ناخوش نہیں
وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور اتحاد کے دیگر رہنماؤں سے ایک اہم ملاقات کے بعد پوار نے کہا کہ محکموں سے متعلق آرڈر کل جاری کیا جاسکتا ہے۔ کوئی بھی پورٹ فولیو مختص کرنے سے ناخوش نہیں ہے۔
اجیت پوار نے کہا کہ کس وزیر کو کون سی ذمہ داری دی جانی چاہیئے۔اور دیگر کئی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔