مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے پارٹی کے بانی بالا صاحب ٹھاکرے کے یوم پیدائش کے موقع پر شیوسینا پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا ، 'ہم نے انتہائی قدم اٹھایا ہے، کیونکہ ہم اپنے پرانے حلیفوں سے پیچھے ہٹ چکے ہیں، انہوں نے ہمارے اعتماد کو توڑا ہے اور وہ اپنے عہد کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے مجھے بتایا کہ میں نے جھوٹ بولا اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ میں جھوٹا ہوں۔ یہ وہ مختلف راستے ہیں جس کو میں نے قبول کیا ہے اور ان لوگوں کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے، جن سے ہم لڑ رہے تھے۔
کسی بھی سیاسی پارٹی یا رہنما کی طرف اشارہ کیے بغیر وزیر اعلی نے کہا، 'اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں نے ہندوتوا چھوڑ دیا ہے ، نہ ہی میں نے اپنا رنگ تبدیل کیا ہے'۔
پرانی یادوں کو یاد کرتے ہوئے ادھو نے کہا ، "مجھے وہ پرانے دن یاد آرہے ہیں، جب میں نے بالا صاحب ٹھاکرے سے وعدہ کیا تھا کہ ایک دن شیوسینا کا وزیر اعلی ہوگا اور آج مجھے لگتا ہے کہ ہم نے اس وعدے کو پورا کیا ہےاور یہ میرے وعدے کی تکمیل کا پہلا قدم ہے۔