اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: وسطی مدتی انتخابات کے امکانات نہیں

نشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ ریاست میں وسط مدتی انتخابات کے امکانات نہیں ہیں اور جلد ہی ایک مستحکم حکومت تشکیل دی جائے گی۔

مہاراشٹر: وسطی مدتی انتخابات کے امکانات نہیں

By

Published : Nov 16, 2019, 9:59 AM IST

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرد پوار نے کہا کہ حکومت سازی کے لیے کوشش جاری ہے مہاراشٹر میں جلد ہی ایک مستحکم حکومت تشکیل دی جائے گی جو پانچ سال تک رہے گی۔

مہاراشٹر میں حکومت سازی کے لیے تبادلہ خیال کے دوران کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور این سی پی سربراہ اتوار کو ملاقات کریں گے تاکہ ان کے اگلے عمل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

کانگریس کے سینیئر رہنما ملک ارجن کھرگے نے گذشتہ روز کہا کہ ان کی پارٹی اکیلے فیصلے نہیں لے سکتی اور دونوں پارٹی کے رہنما اتوار کو ملیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس اکیلے فیصلہ نہیں کرسکتی، این سی پی سربراہ شردپوار اور کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی 17 نومبر کو ملاقات کریں گے۔کارروائی کے اگلے کورس پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ اس کے بعد ہی دیگر کاروائی کی جائے گی۔

مہاراشٹر میں غیر بی جے پی حکومت کے لیے تینوں پارٹیوں کی بات چیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر کی 59ویں برس اسمبلی کی تاریخ میں 13 نومبر کو تیسری بار صدر راج نافذ کیا گیا۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 24 اکتوبر کو کیا گیا تھا جس میں بی جے پی کو 105 شیوسینا 56، این سی پی 54 اور کانگریس کو 44 سیٹوں پر جیت درج کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details