اردو

urdu

ETV Bharat / state

نسرگ طوفان: این سی پی سربراہ کا دو روزہ دورہ - شرد پوار طوفان سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینں گے

نیشنلست کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار طوفان سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لیے دو روزہ دورے ہیں۔

این سی پی سربراہ کا دو روزہ دورہ
این سی پی سربراہ کا دو روزہ دورہ

By

Published : Jun 9, 2020, 9:26 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں کاشتکاروں سے ملاقات کے دوران سربراہ شرد پوار نے موربا علاقے میں ایک مدرسے کا بھی دورہ کیا ہے۔

سمندری طوفان نسرگ سے ہونے والے نقصان کا معائنہ کرنے کے لیے این سی پی کے صدر شرد پوار منگل سے کوکن کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ سمندری طوفان کی وجہ سے ضلع رائے گڑھ میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے، شرد پوار نے صبح مان گاؤں اور موربا کا دورہ کیا۔

انہوں نے مان گاؤں کے بازار، موربا میں دیہاتیوں کی مزاج پرسی کی، شرد پوار کسانوں کے کھیتوں میں بھی حاضری لگاتے ہوئے فصلوں کو ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا، شرردپوار نے اپنے دورے کے دوران موربا کے ایک مدرسے میں بھی حاضری لگائی۔

نسرگ طوفان کی وجہ سے کوکن میں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے، شرد پوار نو جون کو رائے گڑھ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

نیشنلست کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار طوفان سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لیے دو روزہ دورے ہیں

واضح رہے کہ شردپوار 10 جون کو رتنا گری کے کسانوں اور کاشتکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے ہونے والے نقصان کی مکمل معلومات لیں گے۔

شرد پوار اپنے دورے کے دوران مان گاؤں مہسلہ، دیوے اگار اور شری وردھن بھی جائیں گے، وہ شریوردھن میں رکن اسمبلی، اراکین پارلیمنٹ اور عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے درمیان ایک میٹنگ میں بھی حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ آج وہ داپولی پہنچ کر وہیں قیام کریں گے، ان کے ساتھ رکن پارلیمنٹ سنیل ٹٹکرے، رائے گڑھ کے نگراں اور وزیر مملکت برائے قانون و انصاف ادیتی ٹٹکرے اور مقامی ارکان اسمبلی ہیں، اپنے دورے کے دوسرے دن پہلے وہ داپولی کا دورہ کریں گے۔

وہیں وزیراعلیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نسرگ طوفان کی وجہ سے رتنا گری کے ساتھ ساتھ سندھو درگ اور رائے گڑھ بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔

بحران کے سنگین نتائج کے باوجود بھی حکومت پوری طاقت کے ساتھ کوکن کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے رائے گڑھ کے لیے 100 کروڑ اسی کے ساتھ رتنا گری کے لیے 75 کروڑ اور سندھو درگ کے لیے 25 کروڑ روپے کا ہنگا می راحتی فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری طرف حزب اختلاف نے ریاستی حکومت کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے کوکن کی عوام کی منہ بھرائی کی ہے۔

قانون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے رہنما پروین ڈیریکر نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کی اس مدد سے مطمئن نہیں ہے۔

نسرگ طوفان نے ضلع رتناگری میں بڑا نقصان کیا ہے، پروین ڈیرکر نے الزام لگایا ہے لیکن حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔

پروین ڈیرکر طوفان سے ہونے والے نقصان کا معائنہ کرنے داپولی آئے ہیں، اس بار انہوں نے حکومت پر سنگین الزامات لگائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details