Sangli Family Suicide: ایک ہی خاندان کے نو افراد کی خودکشی - سانگلی خودکشی معاملہ
مہاراشٹر کے ضلع سانگلی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد نے خودکشی کرلی۔ Nine People Commit Suicide By Consuming Poison
سانگلی میں حیران کر دینے والے واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد نے زہر کھا کر اجتماعی خودکشی کر لی ہے۔ خودکشی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ تمام لاشوں کو سرکاری ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میرج تعلقہ کے مہیسال گاؤں کے نارواڑ روڈ، امبیکا نگر چونڈجے مالا اور ہوٹل راجدھانی کارنر پر واقع مکان میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ جانوروں کے ڈاکٹر مانک یلپا ونمورے، ان کے بھائی پوپٹ یلپا ونمورے، ان کی ماں، بیوی اور بچوں سبھی نے زہر کھا کر خودکشی کی ہے۔