چرنجیو پرساد کا دور اورنگ آباد میں کمیونٹی پولیسنگ کے نام سے یاد کیا جائے گا۔ نکھل گپتا نے اورنگ آباد کے نئے پولیس کمشنر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج حاصل کرلیا۔
چرنجیوی پرساد نے پولیس کمشنر آفس میں نئے کمشنر کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں افسران نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے کہ نکھل گپتا 15 برس قبل اورنگ آباد میں ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس لیے اورنگ آباد شہر سے وہ بخوبی واقف ہیں۔
نکھل گپتا اورنگ آباد کے نئے پولیس کمشنر مزید پڑھیں:
چرنجیو پرساد نے بحیثیت پولیس کمشنر اورنگ آباد میں ایک اچھی چھاپ چھوڑی۔ انہوں نے ہندو مسلم اتحاد کو پراون چڑھانے اور آپسی بھائی چارہ کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ چرنجیو پرساد کو ان کی سماجی خدمات کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔