اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: دوبارہ نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

حکمنامہ کے مطابق میڈیکل اسٹورز اور ہنگامی خدمات سے وابستہ افراد کو کرفیو میں نقل و حمل کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ کسی بھی چیز کو کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔

مہاراشٹر: دوبارہ نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
مہاراشٹر: دوبارہ نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

By

Published : Feb 20, 2021, 10:39 PM IST

مہاراشٹر حکومت نے کورونا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد پر غورو فکر کرتے ہوئے ریاست میں ایک بار پھر نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ودربھ کے وردھا ضلع میں ہفتے کے روز شام 8 بجے سے صبح 8 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا۔

حکمنامہ کے مطابق میڈیکل اسٹورز اور ہنگامی خدمات سے وابستہ افراد کو کرفیو میں نقل و حمل کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ کسی بھی چیز کو کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔

صرف یہی نہیں حکومت نے پیٹرول پمپوں کو بند رکھنے کا بھی حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی ضلع اسکولز اور کالجز کو بند رہنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

اس معاملے پر کلکٹر پرینا ایچ دیش نے کہا کہ آئندہ اطلاع تک ادارے بند رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر کے 8 اضلاع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھر میں کورونا کے 5427 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔

ایک بار پھر مریضوں کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر حکومت نے سخت ہدایات جاری کیں۔

وہیں، بی ایم سی کمشنر اقبال سنگھ چہل نے کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details