اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں 28 مارچ سے  رات کا کرفیو - کورونا گائڈ لائنس

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے حکم دیا کہ مالس، بار اور ہوٹلس کے لئے بنائے گئے ضوابط پر عمل ہو رہا ہے یا نہیں اس کی بھی جانچ کی جائے گی۔

Night Curfew
رات کا کرفیو

By

Published : Mar 27, 2021, 7:00 AM IST

کورونا کے کیسیز میں اضافے کے پیش نظر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے پوری ریاست میں 28 مارچ سے نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہاراشٹر میں کورونا کے کیسیز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے لوگوں سے کورونا گائڈ لائنس کی پاسداری کرنے کی اپیل کی تھی۔ لیکن کورونا انفیکشن میں کمی نہیں آئی تھی۔ ریاست میں رات آٹھ بجے سے صبح سات بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے سبھی ضلع افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور اس کے بعد فیصلہ کیا کہ لاک ڈاون کے بجائے ضوابط سخت کئے جائے، اس لئے ریاستی حکومت نے اتوار کی رات سے نائٹ کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسیز کم نہیں ہوئے تو سخت لاک ڈاون لگے گا: اجیت پوار

ادھو ٹھاکرے نے کورونا ضوابط پر عمل کرنے کو لے کر بھی احکامات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے حکم دیا کہ مالس، بار اور ہوٹلس کے لئے بنائے گئے ضوابط پر صحیح سے عمل ہو رہا ہے یا نہیں، اس کی جانچ کی جائے۔

اس سے قبل، ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے لوگوں کو سخت لاک ڈاون سے بچنے کے لئے سوشل ڈیسٹنسنگ اور ماسک لگانے پر سختی سے عمل کرنے کی وارننگ دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details