اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں میں رات کا کرفیو اور دفعہ 144 نافذ - مہاراشٹر میں کورونا کی دوسری لہر

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک کا کرفیو اور دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

مالیگاؤں میں رات کا کرفیو اور دفعہ 144 نافذ
مالیگاؤں میں رات کا کرفیو اور دفعہ 144 نافذ

By

Published : Feb 25, 2021, 3:43 PM IST

مہاراشٹر میں کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔ ایسے حالات میں ریاستی حکومت فکرمند نظر آرہی ہے۔

وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے گزشتہ دنوں پریس کانفریس میں ریاست کے عوام کو کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر برتنے کی اپیل کی تھی۔ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر کاروائی اور لاک ڈاون نافذ کرنے کی بات کی تھی۔

مالیگاؤں میں رات کا کرفیو اور دفعہ 144 نافذ
اسی سلسلے میں ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں ضلع ایس پی (ناسک گرامین) کی جانب سے ایک پریس نوٹ جاری کی گئی ہے۔ اس میں واضح طور پر کہا گیا کہ آج سے شہر میں رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک دفعہ 144 کا نافذ کردی گئی ہے۔ لہذا عوام فوری طور پر تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی طور پر کریں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ماسک کے عدم استعمال پر جرمانہ وصولی جیسی کاروائی بھی کی جائے گی۔ اس لئے عوام کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور پولیس انتظامیہ کا تعاون کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details