اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں وحدت اسلامی ایک خالص دینی اور اصلاحی تنظیم ہے جو انسانی زندگیوں کو بے راہ روی سے نکال کر اپنے رب کے احکامات کی طرف رجوع کروانے اور انسانوں کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کیلئے اقدامات کرتی ہے۔ یہ تنظیم 1994 سے بغیر کسی جانبداری سے صاف شفاف طریقے سے دینی منہج پر کام کر رہی ہے اور ملک بھر میں تنظیم کی تقریباً 5 29 شاخیں کام کر رہی ہیں، لیکن موجودہ حکومت تنظیم کے دینی و اصلاحی کاموں پر قدغن لگانے کیلئے ذمہ داران و ارکان کو ہراساں کرنے پر تلی ہوئی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے نام پر جانچ ایجنسیوں کے ذریعے وحدت اسلامی کو نشانہ بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔
این ائی اے کی جانب سے پی ایف آئی پر کی جا رہی کاروائیوں کے نام پر وحدت اسلامی کو بھی نشانات بنایا جا رہا ہے یہ الزام متعلقہ تنظیم کے ذمہ داران نے اورنگ آباد شہر میں ایک پریس کانفرنس کے درمیان لگایا۔ وحدت اسلامی کے ذمہ داران کے متعلق ان کی تنظیم ایک اسلامی فکر رکھنے والی تنظیم ہے،پچھلے دونوں ممنوعہ تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف این ائی اے کے ذریعہ کی گئی کاروائیوں میں وحدت اسلامی ہند اور ان کے ماہانہ مجلے وحدت جدید کے دہلی کے دفتر پر بھی چھاپے مارے گئے۔