اردو

urdu

ETV Bharat / state

NIA Crackdown against D Company: ڈی کمپنی کیخلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، ممبئی میں 20 مقامات پر چھاپے

ممبئی میں تقریبا 20 مقامات پر این آئی اے نے چھاپہ مارا۔ اس دوران ڈی کمپنی کے اہم رکن اور مافیا سرغنہ چھوٹا شکیل کے دست راست و ہم زلف سلیم فروٹ سمیت دیگر لوگوں کو این آئی اے نے حراست میں لے لیا۔ NIA Crackdown against D Company

ڈی کمپنی کیخلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، ممبئی میں 20 مقامات پر چھاپہ
ڈی کمپنی کیخلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، ممبئی میں 20 مقامات پر چھاپہ

By

Published : May 9, 2022, 9:00 PM IST

ممبئی: ممبئی قومی سلامتی ایجنسی این آئی اے نے ملک میں فسادبرپا کرنے کی سازش کے الزام میں داؤدابراہیم پردرج کیس کے معاملے میں ڈی کمپنی کے قریبی سمیت کئی ایسے بلڈروں پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی جو ڈی کمپنی کے رابطہ میں تھے یا پھر ان کے معتمد خاص کے ان کے ساتھ تعلقات تھے۔ NIA Crackdown against D Company

ڈی کمپنی کیخلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، ممبئی میں 20 مقامات پر چھاپہ

ممبئی میں تقریبا 20 مقامات پر این آئی اے نے چھاپہ مارا جس میں ڈی کمپنی کا اہم رکن اور مافیا سرغنہ چھوٹا شکیل کا دست راست و ہم زلف سلیم فروٹ کو بھی این آئی اے نے زیر حراست لے لیا۔ اس سے قبل ای ڈی نے بھی سلیم فروٹ کو زیر حراست لے کر منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کی تھی۔ این آئی اے نے اب تک چار افراد کو زیر حراست لیا جس میں مافیا سرغنہ چھوٹا شکیل کا دست راست و معتمد خاص و ہم زلف سلیم فروٹ، قیوم اور دیگر ایک شخص شامل ہے۔ ان سے باز پرس کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ ان کے پاس جو رقوم کاروبار میں آئی ہیں، وہ کہاں سے آئیں۔ اس کے ساتھ ہی مکمل گوشوارہ بھی طلب کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی ایسے افراد سے بھی باز پرس کی جارہی ہے جو مشتبہ طور پر داؤدا براہیم اور چھوٹا شکیل سے رابطہ میں ہیں۔ مزید افراد سے بھی باز پرس ہو سکتی ہے ، اس سے این آئی اے نے انکار نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Drug Mafia Shops Confiscated in Bareilly: بریلی میں ڈرگ مافیا کی دکانوں کو ضبط کیا گیا

بتایا جاتا ہے کہ این آئی اے کو سلیم فروٹ سے باز پرس کے دوران کئی اہم سرا غ بھی ملے ہیں اور انہیں بنیاد پر این آئی اے اپنی کارروائی میں پیش رفت کر رہی ہے۔ سلیم قریشی عرف سلیم فروٹ ممبئی میں ڈی کمپنی کا کاروبار سنبھالتا ہے۔ وہ بلڈر کے طور پر خود کی شناخت کرواتا ہے۔ اس کی ایک تعمیراتی کمپنی بھی ہے۔ اس نے ممبئی کے ایس بی یو ٹی پروجیکٹ میں بلڈنگ منہدم کر نے کا ٹھیکہ بھی لیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ سلیم فروٹ پر ہفتہ وصولی تک کا کیس درج ہے۔ این آئی اے نے منی لانڈرنگ اور حوالہ ریکیٹ کے معاملہ میں یہ چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details