اردو

urdu

ETV Bharat / state

منسُکھ قتل کے معاملے میں پردیپ شرما گرفتار - صنعتکار مکیش امبانی کی رہائش

کاروباری منسُکھ ہیرین کے قتل کے معاملے میں این آئی اے نے پولیس افسر پردیپ شرما کی رہائش گاہ پر جمعرات کی صبح چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کر لیا۔

منسُکھ قتل کے معاملے میں پردیپ شرما گرفتار
منسُکھ قتل کے معاملے میں پردیپ شرما گرفتار

By

Published : Jun 17, 2021, 3:39 PM IST

صنعتکار مکیش امبانی کی رہائش اینٹیلیا کے پاس ایک گاڑی میں دھماکہ خیز مادہ رکھے جانے اور کاروباری منسُکھ ہیرین کے قتل کے معاملے میں تفتیش کرنے والی قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے پولیس افسر پردیپ شرما کی رہائش گاہ پر جمعرات کی صبح چھاپہ مارا اور انھیں گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق چھاپے میں ایک پرنٹر اور کچھ اہم دستاویز برآمد کیے گئے ہیں۔

این آئی اے نے آج صبح شرما کو اپنے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا اور منسُکھ قتل کے معاملے میں ثبوت مٹانے کے الزام میں انھیں گرفتار کر لیا اور اب انھیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details