ممبئی:ممبئی میں ڈراپ آؤٹ کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ایک معروف غیرسرکاری این جی او ’’معصوم‘‘ اور ’’سوشل گروپس‘‘ کی جانب سے جدوجہد جاری ہے اور دونوں کی کوشش ہے کہ ممبئی میں ڈراپ آوٹ کے مسائل سے نمٹنے کیلئے غیر سرکاری ادارہ ’’معصوم‘‘ اور ’’سوشل گروپس‘‘ شانہ بشانہ اس سنگین مسئلہ کو حل کر نے کے لیے کوشش کریں جبکہ نائٹ اسکولوں کے مسائل بھی حکومت اور محکمہ تعلیم کے روبرو پیش کیے جائیں۔ NGOs in Mumbai and Night Schooling
گزشتہ روز ’’معصوم‘‘ کی چیئرپرسن نیکیتا کیتکر نے شیخ مصری اردو اسکول انٹاپ ہل میں سوشل گروپس نائٹ ہائی اردو اسکول کا دورہ کیا۔ یہاں مدرسے کے بچے بھی زیرتعلیم ہیں۔ اس موقع پر انیکیتا کیتکر نے بچوں سے خطاب کیا اور مطلع کیا کہ ’معصوم‘ کے تحت ممبئی سمیت مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں 9،اردو میڈیم سمیت 97،نائٹ ہائی اسکول ہیں، جن میں ایسے بچے زیر تعلیم ہیں جو دن میں محنت مزدوری کرکے گھر کی کفالت کرتے ہیں اور شام ساڑھے چھ بجے تا رات ساڑھے نو بجے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ مہاراشٹر ملک کی واحد ریاست ہے جہاں نائٹ اسکول قائم کئے گئے ہیں تاکہ لڑکپن میں گھریلو پسماندگی اور مالی تنگدستی کی وجہ سے تعلیم سے محروم نوجوانوں کو دوبارہ اسکول کی طرف لایا جا سکے۔
’’سوشل گروپس‘‘ کے نومنتخب صدر جاوید جمال الدین نے کیتکر کا خیر مقدم کیا۔ سی ای او عامر پے جے اور جنرل سیکریٹری سلیم الوارے نے شال اور گلدستہ پیش کیا۔ نیکیتا کیتکر نے خطاب کرتے ہوئے بچوں کے سامنے مستقبل کا لائحہ عمل پیش کیا اور یقین دلایا کہ مستقبل قریب میں نائٹ اسکول کے سسٹم کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ساتھ ساتھ تعلیمی طریقہ کار کو بھی نافذ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’نائٹ اسکولوں میں ایسے بچے زیرتعلیم ہیں جوکہ دن میں محنت مزدوری یا ملازمت کرتے یا پھیری کرتے ہیں اور شام میں چھٹی کے بعد اسکول آتے ہیں۔ ان میں غریب خاندانوں سے وابستہ لڑکے اور لڑکیاں بھی شامل ہیں جو مالی دشواریوں کی وجہ سے اسکول نہیں جاتے اور تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں۔‘‘ انیکیتا کیتکر نے آٹھویں، نویں اور دسویں جماعتوں کے بچوں سے فرداً فرداً گفتگو کی اور ان کی تعلیمی کاکردگی، شوق اور مستقبل میں کیا کرنے کے بارے میں دریافت کیا۔
اس موقع پر انٹاپ ہل وڈالا کے حاجی اسماعیل الانا میونسپل اسکول نے سوشل گروپس اردو نائٹ، اردو ہائی اسکول کے سی ای او عامر پے جے، نومنتخب صدر جمال الدین اورسکریٹری سلیم الورے کو مبارکباد پیش کی۔