مالیگاؤں شہر میں مہا گٹھ بندھن اگھاڑی اور جنتادل سیکولر کے رہنما مستقیم ڈگنیٹی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ شہر میں فرقہ پرستی کا رُخ تبدیل ہورہا ہے اور اب شیوسینا جیسی سخت گیر جماعت کارپوریشن میں پوری طرح سے حاوی ہے۔ یہاں تک کہ کارپوریشن افسران کے تبادلے کروانے یا نہ کروانے میں بھی شیوسینا کی لیڈرشپ ہی حاوی ہے۔
آئندہ الیکشن صرف مالیگاؤں سینٹرل کی ترقی کے لیے لڑا جائے گا: مستقیم ڈگنیٹی - مہا گٹھ بندھن اگھاڑی
شہر مالیگاؤں میں جنتادل سیکولر پارٹی کے رہنما مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ آئندہ الیکشن صرف شہر کے سینٹرل حلقہ اسمبلی کی ترقی کے نعرے کے ساتھ لڑا جائے گا۔
press conference of Janata dal secular
مستقیم ڈگنٹی نے کہا کہ گزشتہ دنوں نائب میونسپل کمشنر نتن کاپڑنیس کا بھی تبادلہ اس وجہ سے کیا گیا ہے کہ وہ تلواڑہ ڈیم سے دابھاڑی کو پانی دینے کے معاہدے میں دابھاڑی کی جانب سے رکھی گئی شرائط کے خلاف تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیوسینا لیڈر و ریاستی وزیر کا رویہ مالیگاؤں کی 80 فیصد عوام کے خلاف نظر آتا ہے اور شہر کے مشرقی علاقے کی عوام کو تکلیف پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ہے۔