سنجے راؤت نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 'وزیراعلیٰ شیوسینا کا ہوگا۔ مہاراشٹر کا چہرہ اور سیاست بدل رہی ہے۔ آپ دیکھیں گے، جسے آپ 'ہنگامہ' کہہ رہے ہیں وہ ہنگامہ نہیں ہے۔ یہ انصاف اور حق کی لڑائی ہے لہذا جیت ہماری ہوگی۔'
'اگلا وزیراعلیٰ صرف شیوسینا کا' - BJP shive sena issue
شیوسینا کے رہنما سنجے راؤت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مہاراشٹر کا اگلا وزیراعلیٰ صرف شیوسینا کا ہوگا۔
'اگلا وزیراعلیٰ صرف شیوسینا کا'
ایک سوال کے جواب میں راؤت نے کہا کہ 'مہاراشٹر کا فیصلہ صرف یہیں کیا جائے گا۔ ادھو جی فیصلہ کریں گے۔ کیا شرد پوار اور سونیا گاندھی نے کوئی بیان دیا تھا؟ سیاست میں ہر طرف افواہ کا بازار گرم ہے۔ اس معاملے پر مجھے بس تنا ہی کہنا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ہماری پارٹی حکومت سازی میں کوئی رخنہ نہیں ڈال رہی ہے جس کے پاس بھی اکثریت ہے وہ حکومت بنا سکتا ہے۔'