وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کیا کہ 'سڑک حادثے میں شبانہ اعظمی کے زخمی ہونے کی خبر پریشان کرنے والی ہے۔ میں ان کے جلد صحت یاب ہونے کی آرزو کرتا ہوں'۔
اس درمیان دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال نے بھی اداکارہ کے حادثے میں زخمی ہونے پر اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے کہ وہ ان کے (شبانہ اعظمی) کے فوری صحت مند ہونے اور اچھی صحت کے لئے دعا کرتے ہیں۔