مہاراشٹر میں مراٹھواڑہ علاقے کے 8اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس(کووڈ-19) کے 396 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
صحت افسران نے اتوارکو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اسی دوران انفیکشن سے سات مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ تمام ضلع ہیڈکوارٹر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق آٹھوں اضلاع میں ناندیل اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ یہاں اس دوران انفیکشن کے 30 نئے معاملے سامنے آئے اور چارمریضوں کی موت ہوئی۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں 82 نئے معاملے اور دواموات، پربھنی میں 14 نئے معاملے ایک کی موت، بیڑ میں 80 نئے معاملے، جالنا میں 77، عثمان آباد میں 49، ہنگولی میں 41 اور لاتور میں 27 نئے معاملے درج کیے گئے۔