اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوی ممبئی: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ڈرون سے نگرانی - ریاست کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ

نوی ممبئی پولیس اب پورے شہر میں مکمل طور سے ڈرون سے نگرانی رکھ رہی ہے اور جو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کررہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کررہی ہے۔

نوی ممبئی:  لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ڈرون سے نگرانی
نوی ممبئی: لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ڈرون سے نگرانی

By

Published : Apr 23, 2020, 3:39 PM IST

نوی ممبئی پولیس نے کھاڑی کے کنارے تفریح کرنے والوں کے خلاف لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں معاملہ درج کر کے 10 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

سینیئر پولیس انسپکٹر اجے لانڈگے نے بتایا کہ پنویل کولی واڈہ کے علاقے میں لوگوں کو سخت تاکید کی گئی تھی اس کے باوجود لوگ اس علاقے میں گئے۔اس لیے اب ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔

شہر کی ان بلڈنگوں کی چھتوں پر بھی اگر لوگ سیر و تفریح کے لیے جمع ہوتے ہیں تو ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، کیونکہ ڈرون سے جب سے پولیس نے شہر پر نگرانی شروع کی تو پتا چلا کہ شہر کی چھتوں پر لوگوں کی تعداد خاصی دیکھی گئی ہیں جو کہ لاک ڈاؤن قوانین کی دھججیاں اڈا رہی ہیں ۔

نوی ممبئی: لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ڈرون سے نگرانی

پولیس نے ایک سوسائٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پورے شہر کو آگاہ کیا ہے کہ اگر کسی کی بھی چھت پر غیر ضروری طریقے سے لوگ اگر دیکھے گئے تو ان کے ساتھ ساتھ سوسائٹی کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

حال ہی میں ریاست کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے شہر پر ڈرون سے کیسے نگرانی کی جائے اس کا جائزہ لیا ۔اس کے بعد ممبئی نوی ممبئی اور ریاست کے دوسرے شہروں میں ڈرون سے نگرانی کی جارہی ہے ۔مقصد صرف یہی ہے کہ وہ لوگ جو لاک ڈاؤن میں کورونا وبا کو سنجیدگی اختیار نہیں کرتے اور سیر تفریح کے لیے کوئی نہ کوئی مقام ڈھونڈھ لیتے ہیں تو اب ان کی خیر نہیں کیونکہ ڈرون کی نظر سے بچنا مشکل ہی نہ ممکن ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details