آدتیہ ٹھاکرے نے مہاراشٹر اسمبلی میں کہا کہ ادھو ٹھاکرے ، شرد پوار اور سونیا گاندھی مل کر حکومت بنانے اور ایک نیا مہاراشٹر بنانے کے لیے ایک ساتھ آئیں۔ایک نیا مہاراشٹر معیاری جمہوری اصولوں کی اعلی اقدار کے ساتھ تعمیر کیا جارہا ہے۔
'معیاری جمہوری اصولوں کا نیا مہاراشٹربنایا جارہا ہے' - جمہوری اصولوں کا ایک 'نیا مہاراشٹر' تعمیر کیا جارہا ہے
شیوسینا کے رہنما و رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی اقتدار میں آنے کے ساتھ ہی معیاری جمہوری اصولوں کا ایک 'نیا مہاراشٹر' تعمیر کیا جارہا ہے۔
'معیاری جمہوری اصولوں کا نیا مہاراشٹربنایا جارہا ہے'
واضح رہے کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے بعد شیوسینا دوسری بڑی پارٹی بن کر ابھری تھی، شیوسینا نے گذشتہ ماہ راشٹر وادی کانگریس اور کانگریس پارٹی نے اتحاد کر کے حکومت تشکیل دی ۔