اردو

urdu

ETV Bharat / state

عجیب وغریب کیڑوں سے عوام خوفزدہ - گنگا پور

بارش کے موسم میں کیڑے مکوڑوں کا نکل آنا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن اورنگ آباد کے گنگا پور تعلقہ کے ایک گاؤں میں ایسے ایسے کیڑے نکل رہے ہیں جو کبھی نہیں دیکھے گئے۔ لوگوں میں ان کیڑوں کے تعلق سے تجسس بھی ہے اور حیرت بھی۔

ایسے کیڑے جو کبھی نہیں دیکھے گئے!

By

Published : Jul 18, 2019, 8:26 PM IST

گنگا پور کے وڑگاؤں کے بجنا پور قصبے میں ان کیڑوں کی بہتات ہے۔

سات ہزار آبادی پر مشتمل گاؤں میں خاص طور سے سرد جگہوں پر یہ کیڑے نکل رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں راتیں جاگ کر گزار رہے ہیں۔

ایسے کیڑے جو کبھی نہیں دیکھے گئے!

ان کیڑوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ شہد کی مکھیوں کے چھتّے کی شکل میں ایک دوسرے سےچمٹ کر چلتے ہیں اور دور سے دیکھنے پر کسی بڑے سانپ کی طرح نظر آتے ہیں۔ اس سے پورے گاؤں میں خوف پھیل گیا ہے جبکہ کسانوں کو ان کی فصلیں تباہ ہونے کا بھی ڈر ستا رہا ہے ۔

مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اس معاملے پر فوری طور پر توجہ دیتے ہوئے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details