مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں کورونا کا قہر بڑھتا جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 409 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، وہیں مزید 7 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ طبی حکام نے یہ اطلاع جمعہ کو دی۔
مراٹھواڑہ میں کورونا کے409 کیسز درج - مہاراشٹر کی خبریں
مراٹھواڑہ کے ضلع صدر دفاتر سے موصول اعدادوشمار کے مطابق علاقہ کے آٹھ اضلاع میں سب سے زیادہ متاثر لاتور رہا ، جہاں 31 نئے کیسز سا منے آئے اور چار مریضوں کی موت ہوگئی
مراٹھواڑہ میں کورونا کے409 کیسز درج
مراٹھواڑہ کے ضلع صدر دفاتر سے موصول اعدادوشمار کے مطابق علاقہ کے آٹھ اضلاع میں سب سے زیادہ متاثر لاتور رہا ، جہاں 31 نئے کیسز سا منے آئے اور چار مریضوں کی موت ہوگئی۔ اس کے علاوہ ناندیڑ میں 58 ، جالنہ میں 48 اور عثمان آباد میں 15 کیسز درج کئے گئے اورایک ایک مریض کی موت ہوگئی۔ اورنگ آباد میں 156 ، پربھنی میں 41 ، بیڑ میں 37 اور ہنگولی میں 13 افراد کے کورونا سے متاثرہ ہونے کی تصدیق ہو ئی ہے۔