اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کورونا کے نئے معاملے

مہاراشٹر کے مختلف ہسپتالوں اور کووڈ کیئر سینٹرز میں کورونا کے 1.50 لاکھ مریض زیر علاج ہیں۔

مراٹھواڑہ میں کورونا کے نئے معاملے
مراٹھواڑہ میں کورونا کے نئے معاملے

By

Published : Oct 23, 2020, 2:24 PM IST

مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ کے 8 اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 569 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ اطلاع ہیلتھ افسران نے دی ہے ۔

اسی عرصہ کے دوران کورونا سے ان آٹھ اضلاع میں 16 افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔

خطہ کے سبھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق خطہ کا ضلع بیڈ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 128 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور چار افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ضلع اورنگ آباد میں 102 نئے کیسز ہیں اور چار اموات ، ضلع ناندیڑ میں93 نئے کیسزاور تین اموات ،ضلع عثمان آباد میں 60 نئے کیسز اورایک ہلاک ،ضلع لاتور میں 80 نئے کیسز اور تین افراد کی موت ،ضلع جالنہ میں 73 نئے کیسز اور ایک ہلاک ،ضلع پربھنی میں 24 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت اور ضلع ہنگولی میں نونئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ریاست مہاراشٹرمیں کورونا کے کل 7539 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 198 افراد کی موت ہوئی ہے۔

مہاراشٹرمیں اب تک کورونا کے 16.25 لاکھ سے زائد کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور42،831 افراداس جان لیواوبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 14.31لاکھ سے زائد کورونا مریض شفا یاب ہوئے ہیں۔

اس وقت مہاراشٹر کے مختلف اسپتالوں اور کووڈ کیئر سنٹرز میں کورونا کے 1.50 لاکھ مریض زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آن لائن سٹہ کا انکشاف، 15 گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details