اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں کورونا کے 541 نئے معاملے - مہاراشٹر میں کورونا کے نئے کیسز

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے دو مزید مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ Corona Cases In Maharashtra

مہاراشٹر میں کورونا کے 541 نئے معاملے
مہاراشٹر میں کورونا کے 541 نئے معاملے

By

Published : Sep 26, 2022, 10:18 AM IST

ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 541 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ دو مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کی طرف سے پیرکو جاری کردہ بلیٹن کے مطابق نئے کیسز کے ساتھ ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد اب بڑھ کر81,18,804 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,48,329 ہو گئی ہے۔ New Corona Cases In Maharashtra

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 546 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 79,67768ہوگئی۔ ریاست کی صحت یابی کی شرح 98.12 فیصد اور اموات کی شرح 1.82 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update ملک میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد میں کمی

ریاست میں اس وقت 3,702 فعال مریض ہیں جومختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details