ممبئی:ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 550 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور دو مریضوں کی موت ہو گئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے بدھ کو جاری بلیٹن کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر اب 81,16,384 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,48,314 ہو گئی ہے۔ Total Corona cases in Maharashtra
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 772 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد بازیاب افراد کی کل تعداد 79,63,854 ہوگئی۔ ریاست میں بازیابی کی شرح 98.11 فیصد اور اموات کی شرح 1.82 فیصد ہے۔ اس وقت ریاست میں 4,216 فعال کیسز ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔