اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں 955 نئے کووڈ کیسز سامنے آئے - مہاراشٹر میں کورونا کے نئے کیس

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 955 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ Corona in Maharashtra

مہاراشٹر میں 955 نئے کووڈ کیسز سامنے آئے
مہاراشٹر میں 955 نئے کووڈ کیسز سامنے آئے

By

Published : Sep 10, 2022, 10:21 AM IST

ممبئی: ہفتہ کو جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق مہاراشٹر میں کووڈ-19 کے مجموعی طورپر 955 نئے مثبت کیس سامنے آئے۔ ریاست کے مجموعی معاملات کی تعداد اب 81,09,397 ہے اور مزید چار اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,48,284 ہوگئی ہے۔ مزید 972 مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 79,54,052 ہوگئی ہے۔ new cases of Corona in Maharashtra
ریاست کی صحت یابی کی شرح 98.08 فیصد اور اموات کی شرح 1.82 فیصد ہے۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا کہ کل 7,082 فعال کیسز مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ مراٹھواڑہ خطہ کے 27 مثبت مریضوں میں سے نو اورنگ آباد میں، پانچ لاتور میں، تین پربھنی میں اور ایک ایک کیس بیڈ، ناندیڑ اور عثمان آباد اضلاع سے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details