اردو

urdu

ETV Bharat / state

Corona in Maharashtra: مہاراشٹر میں کورونا کے 1005 نئے کیسز درج

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 1005 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ New Corona Cases in Maharashtra

مہاراشٹر میں کورونا کے 1005 نئے کیسز درج
مہاراشٹر میں کورونا کے 1005 نئے کیسز درج

By

Published : Aug 9, 2022, 2:16 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1005 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 80,67,737 ہو گئی ہے۔ یہ جانکاری منگل کو محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن میں دی گئی ہے۔ New Corona Cases in Maharashtra

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اس دوران اس بیماری سے مزید 4 مریضوں کی موت ہوگئی جس کے بعد اموات کی تعداد 1,48,143 ہو گئی ہے جبکہ 1044 افراد صحت یاب ہو ئے ہیں ۔ کورونا سے بازیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 79,00,626 ہو گئی ہے۔ ریاست میں بازیابی کی شرح 98.01 فیصد اور اموات کی شرح 1.83 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Covid Vaccination: بھارت میں دو سو چھ کروڑ سے زیادہ ویکسی نیشن

بلیٹن کے مطابق مہاراشٹر میں فی الحال کورونا کے 11,938 فعال کیسز ہیں، جن کا ریاست کے مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details