جس میں کورونا وبا، لاک ڈاؤن اور شہری حالات پر بات چیت کی۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن ایکٹ کے سیکشن 36 کے تحت بھالچندر گوساوی ضلع ایڈمنسٹریشن افسر (ناسک) کو انتظامی وجوہات کی بنا پر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کے عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔
کارپوریشن کے نئے کمشنر نے اپنے عہدے کا جائزہ لیا بھالچندر گوساوی جو کہ چیف افسر گروپ-اے کے زمرے میں آتے ہیں۔ انھیں ضلع ایڈمنسٹریشن افسر ناسک کے عہدے سے 20 اپریل سے کام سے فارغ کیا گیا ہے۔
گوساوی کو مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر عہدہ پر رجوع آرڈر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں کمشنر بھالچندر گوساوی نے اپنے عہدے کا جائزہ لینے کے بعد بتایا کہ کورونا وبا میں کارپوریشن انتظامیہ کووڈ کے مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرے گی۔
شہر میں صاف صفائی کے نظام کے ساتھ ساتھ شہریان کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ابھی کورونا وبا میں کووڈ سینٹرز میں آکسیجن کی فراہمی میں دشواری پیش آرہی ہے، کیونکہ جہاں سے آکسیجن سپلائی ہوتا ہے وہیں سے آکسیجن کم مل رہا ہے جس کی وجہ سے آکسیجن کی قلت پیدا ہو رہی ہے۔
اس معاملے میں کارپوریشن انتظامیہ اور اعلیٰ افسران آکسیجن پلانٹ کا دورہ کر رہے ہیں، اور کارپوریشن میں ہونے والی تمام بدعنوانیوں کے خاتمے کا یقین دلایا اور کہا کہ اس معاملے میں کارپوریشن کے افسران اور ملازمین پر سخت نظر رکھی جائے گی۔