ریاست مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 234 نئے کیسز رپورٹ ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کی اطلاع خطہ کے ہیلتھ افسران نے دی ہے۔
مراٹھواڑہ میں کوروناوائرس کے 234 نئے کیسز سامنے آئے ہیں انہوں نے بتایا کہ اسی عرصے میں کورونا وائرس سے اس علاقے میں چار افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں ابھی بھی اضافہ جاری مراٹھواڑہ کے ضلع صدر دفاتر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس خطے کے آٹھ اضلاع میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ضلع بیڑ متاثر رہا جہاں کورونا وائرس کے 17 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور دو افراد کی موت ہوگئی۔
خطہ مراٹھواڑہ میں کوروناوائرس کے نئے کیسز اس کے بعد ضلع جالنہ میں 22 نئے کیسز اور ایک موت، ضلع پربھنی میں آٹھ نئے کیسز اور ایک موت، ضلع اورنگ آباد میں 82، ضلع ناندیڑ میں 42، ضلع عثمان آباد میں 27، ضلع لاتور میں 26 اور ضلع ہنگولی میں چار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔