ریاست مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 241 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کی جمعہ کے روز ہیلتھ افسران نے اطلاع دی۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ انہوں نے بتایا کہ اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے اس خطہ میں 10 مریضوں کی موت بھی ہوئی ہیں۔
مراٹھواڑہ کے ضلع صدر دفاتر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں کورونا وائرس کے 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور پانچ مریضوں کی موت ہوگئی۔
خطہ مراٹھواڑہ میں کوروناوائرس کے نئے کیسز اس کے بعد ضلع جالنا میں 21 نئے کیسز اور تین اموات، ضلع لاتور میں 45 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت، ضلع ناندیڑ میں 42، ضلع بیڈ میں 36، ضلع پربھنی میں 11 اور ضلع ہنگولی میں کورونا وائرس کے ایک کیس ملے ہیں۔