اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں کورونا کے 869 نئے معاملے

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 869 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ Corona in Maharashtra

مہاراشٹر میں کورونا کے 869 نئے معاملے
مہاراشٹر میں کورونا کے 869 نئے معاملے

By

Published : Sep 7, 2022, 9:41 AM IST

ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے انفیکشن کے 869 نئے معاملے رپورٹ ہونے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 81,6272 ہو گئی ہے اور دو لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 148269 ہو گئی ہے۔ بدھ کو محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن میں بتایا گیا کہ اسی عرصے میں 1328 افراد کووڈ سے آزاد ہوئے اور اب ان کی تعداد بڑھ کر 79,50,302 ہو گئی ہے۔ صحت یای کی شرح 98.07 فیصد اور اموات کی شرح 1.82 فیصد ہے۔ new cases of Corona in Maharashtra

یہ بھی پڑھیں: Coronavirus Pandemic ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 22 مریضوں کی موت

ہیلتھ بلیٹن کے مطابق اس وقت ریاست کے مختلف اسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ تقریباً 7701 مریض داخل ہیں۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ مراٹھواڑہ خطے میں 38 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں اورنگ آباد ضلع میں 15، عثمان آباد میں آٹھ، لاتور میں چھ، ناندیڑ میں چار، جالنا میں تین، بیڑ اور ہنگولی میں ایک ایک کیس شامل ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details