ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) انفیکشن کے 1272 نئے کیس رپورٹ ہونے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 8103649 ہو گئی ہے اور اسی عرصے میں اس سے مرنے والوں کی تعداد چار کے اضافے کے ساتھ 148261 ہو گئی ہے۔ new cases of Corona in Maharashtra
یہ اطلاع محکمہ صحت کی طرف سے اتوار کو جاری بلیٹن میں دی گئی۔ بلیٹن میں بتایا گیا کہ اسی عرصے میں 1771 لوگ کورونا سے آزاد ہوئے اور اب ان کی تعداد بڑھ کر 79,46,694 ہو گئی ہے۔ صحت یابی کی شرح 98.02 فیصد اور اموات کی شرح 1.83 فیصد ہے۔