رضا اکیڈمی کے صدر سعید نوری نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے شاہد انصاری نے خاص بات چیت کرتے ہوئے مہاراشٹرا میں 5 فیصد مسلم ریزرویشن کا مطالبہ کیا اور اس کے لیے تمام مسلمان اور سیکولر ذہن رکھنے والے افراد کو متحد ہوکر جدوجہد کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے بی جے پی حکومت کے مقابلہ میں مہااگاڑی حکومت کو مسلمانوں کےلیے بہتر قرار دیا۔
سعید نوری نے کہا کہ مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور 5 فیصد مسلم ریزرویشن کےلیے ایک فلیٹ پارم پر جمع ہوتے ہوئے متحدہ طور پر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں جب عدالت نے مثبت رخ اپنایا ہے تو حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ 5 فیصد مسلم ریزرویشن کو عمل میں لانے کےلیے اقدامات کرے۔