اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Private Electricity Company: پرائیویٹ بجلی کمپنی کے خلاف این سی پی کارکنان کا احتجاج - مالیگاؤں میں نجی بجلی کمپنی کے خلاف احتجاج

این سی پی رہنما آصف شیخ نے بجلی کمپنی پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ جس دن سے شہر مالیگاؤں کو بجلی فراہمی کی ذمہ داری کولکاتا بجلی کمپنی کو سپرد کی گئی ہے تبھی سے شہر کی غریب عوام، دکاندار اور بنکر کمپنی کی داداگیری سے پریشان ہے۔ Protest Against Private Electricity Company

پرائیویٹ بجلی کمپنی کے خلاف این سی پی کارکنان کا احتجاج
پرائیویٹ بجلی کمپنی کے خلاف این سی پی کارکنان کا احتجاج

By

Published : Feb 12, 2022, 9:18 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کولکاتا بجلی کمپنی کے خلاف راشٹروادی کانگریس پارٹی مالیگاؤں ضلع صدر آصف شیخ کی قیادت میں درجنوں کارکنان نے پاور ہاؤس آفس کے سامنے احتجاج کیا اور کمپنی کے خلاف جم کر نعرے بازی کی، جب کہ بجلی صارفین نے کمپنی کے سی ای او کو اپنی شکایت درج کرائی۔ Protest Against Private Electricity Company

ویڈیو


اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ جس دن سے شہر مالیگاؤں کو بجلی فراہم کی ذمہ داری کولکاتا بجلی کمپنی کے سپرد کی گئی ہے تبھی سے شہر کی غریب عوام، دکاندار اور بنکر کمپنی کی دادا گیری سے پریشان ہیں۔


انہوں نے کہا کہ' بجلی کمپنی بلوں کی وصولی اور جرمانہ کی کارروائی سے قبل شہریان کو سہولیات فراہم کریں اور رات میں بجلی کمپنی کا اسکواڈ مکانوں، کارخانوں اور کاروباری املاک پر چھاپہ ماری کرنا بند کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کمپنی پولیس کے تعاون سے شہر میں دہشت پھیلا رہی ہے۔ ایسے میں شہر کا لاء اینڈ آرڈر خراب ہوتا ہے تو اس کی ذمہ دار بجلی کمپنی اور پولیس انتظامیہ ہوگئی۔'


آصف شیخ نے کہا کہ بجلی کمپنی ایگریمنٹ اور قانون کے مطابق عوام کو سہولیات فراہم کرے، ورنہ جس طرح گاندھی جی نے ایسٹ انڈیا کمپنی کے خلاف بھارت چھوڑو تحریک کا نعرہ دیا تھا اسی طرح ہم بھی بجلی کمپنی کے خلاف مالیگاؤں چھوڑو تحریک کا نعرہ دیں گے۔'

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details