این سی پی کارکنان نے کہا کہ 'ہم یہاں شرد پوار سے درخواست کرنے آئے ہیں کہ ہمارے رکن اسمبلی بالکے بھارت کو ریاستی کابینہ میں شامل کریں، ہم نے شرد پوار سے ملاقات کی وہ اچھے موڈ میں تھے ہمیں یقین ہے کہ وہ ہماری تجویز پر مثبت طور پر سوچیں گے اور ہمیں انصاف ملے گا۔
ایک این سی پی کارکن سندیپ نے کہا کہ اگر ہمیں وزراء کا عہدہ نہیں بھی ملا تو ہم شرد پوار کے لیے جیسے پہلے کام کرتے تھے اسی طرح کام کرتے رہیں گے۔