مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کے اہم راستوں میں شمار آگرہ روڈ پر غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف جمعہ کے روز راشٹروادی کانگریس پارٹی کے کارکنان نے انوکھا احتجاج کیا۔ اور گاڑی مالکان کو پھولوں کا مالا پہناکر ان کی ذمہ داری کی یاد دلائی۔ Unique protest NCP in Malegaon
اس دوران این سی پی رہنماؤں نے مالیگاؤں ٹرک ایسوسی ایشن کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور آگرہ روڈ پر غیرقانونی تجاوزار اور گاڑی پارکنگ کرنے سے گریز کرنے کی بات کہی۔ اس کے علاوہ آگرہ روڈ پر غیر قانونی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے مالکان کو راشٹروادی کانگریس کے کارکنان نے پھولوں کا ہار پہناکر اپنی ذمہ داری کی یاد دلائی۔ Illegal encroachments in Malegaon