اورنگ آباد:این سی پی کے احتجاج میں شامل مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ باغی رکن اسمبلی کو 50 کروڑ روپیہ فی ایم ایل اے دینے کے لئے مرکزی حکومت کے پاس کروڑوں روپئے ہے لیکن غریب عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے حکومت کے پاس فنڈ نہیں ہے ۔اسی لئے احتجاج کرنے والے مظاہرین نے پچاس کھوکے ایکدم اوکے والے نعرے لگائے ۔NCP Protest Against Price Hike In Maharashtra
اس دوران این سی پی کے کارکنان نے ریاستی اور مرکزی حکومت پر زبردست نکتہ چینی کی اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نعرہ بازی کی۔اِس احتجاج میں این سی پی کے ریاستی یوتھ صدر محبوب شیخ بھی شامل تھے ۔این سی پی کارکنان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کہا کہ جس وقت پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں کم تھی اس وقت بی جے پی کے کارکنان ایک دو روپئے پیٹرول ڈیزل کی قیمت بڑھنے کے بعد راستے پر اترتے تھے۔ وہ احتجاج کرتے تھے لیکن آج پٹرول ڈیزل اور گھریلو گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے لیکن تمام لوگ خاموش ہیں۔