اورنگ آباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں بلقیس بانو جنسی زیادتی کے معاملے کے مجرمین کی رہائی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاسی جماعتوں سے لے کر سماجی اداروں کی جانب سے احتجاجی جلوسوں کے انعقاد کئے جارہے ہیں۔NCP Protest On Bilkis Bano case in Aurangabad
گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو جنسی زیادتی اور ان کی بیٹی کے قتل کے معاملے کے قصورواروں کو گجرات عدالت سزا سنا چکی تھی اور مجرمین سزا کاٹ رہے تھے۔ تاہم یوم آزادی کے موقع پر گجرات حکومت نے ان قیدیوں کو بھی آزادی دے دی جس کے سبب مُلک کے انصاف پسند عوام میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔