ای ڈی نے مہاراشٹرا اسٹیٹ کوآپریٹو بینک میں مالی بدعنوانی کے معاملے کو 'منی لانڈرنگ' ایکٹ کے تحت کیس درج کیا ہے۔ اس میں این سی پی رہنما اجیت پوار کا نام بھی شامل ہے۔ ای ڈی سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، این سی پی صدر شرد پوار کا نام اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
تاہم کیس سے متعلق دستاویزات شرد پوار کے نام کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ لہذا اس سے پہلے کہ ای ڈی شرد پوار کو طلب کرے وہ آج خود ہی ای ڈی دفتر جاکر یہ پتہ لگائیں گے کہ ان کا جرم کیا ہے۔
اسی وجہ سے علاقے میں پولیس کی ایک بڑی نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اور ڈرون کے ذریعہ نگرانی کی جارہی ہے۔ کارکنان میں یہ خبر پھیلی ہوئی ہے کہ ای ڈی شرد پوار کے پیچھے پڑی ہے اس وجہ سے ناراض کارکنان پوری طرح متحرک ہیں۔