اورنگ آباد: رکن اسمبلی روہت پاور نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست مہاراشٹر کے بیڑ میں مراٹھا ریزرویشن کو لے کر بڑے پیمانے پر تشدد واقعات پےش آئے تھے۔ اس کے پیچھے کوئی بڑی سازش تھی، کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ جس وقت بیڑ میں تشدد ہو رہا تھا، اس وقت بیڑ میں تشدد کرنے والے لوگوں نے پیشہ وارانہ انداز میں واردات کو انجام دیا تھا، جیسے فسادی فاسفورس بم کا استعمال کر رہے تھے،
انہوں نے کہاکہ پیٹرول بم اور پتھراؤ کر رہے تھے، اس تشدد میں کئی ساری ٹیمیں بھی موجود تھی۔ اس تشدد میں ایک ٹیم صرف ایک پتھر سے سی سی ٹی وی کیمروں کو توڑ دیتی تھی، جبکہ دوسری ٹیم موبائل پر ویڈیو ریکارڈ کرنے والے لوگوں کے فون چھین کر توڑ دیتی تھی۔ اور تیسری ٹیم پتھراؤ کرتی تھی یا فاسفورس بم پھینکتی تھی، ایسا سنسنی خیز الزام این سی پی شرد پوار گروپ کے رکن اسمبلی روہت پوار نے لگایا ہے۔