اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرفل پٹیل ای ڈی دفتر پہنچے

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پرفل پٹیل کو داؤد ابراہیم کے مبینہ ساتھی اقبال مرچی کے ساتھ پراپرٹی لین دین کے معاملے میں انفورسمینٹ ڈائیریکٹوریٹ نے سمن جاری کیا تھا۔

پرفل پٹیل ای ڈی دفتر پہنچے

By

Published : Oct 18, 2019, 5:22 PM IST

گزشتہ روزای ڈیکی جاب سے جاری کیے گئے سمن کے بعد این سی پی رہنما پرفل پٹیل نے انفورسمینٹ ڈائیریکٹوریٹ دفتر میں حاضری دی۔

پرفل پٹیل پر الزام ہے کہ انہوں نے داؤد ابراہیم کے مبینہ ساتھی اقبال مرچی کے ساتھ پراپرٹی لین دین کیا تھا، اس بات کا انکشاف بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان سمبت پاترا نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کیا تھا۔

بشکریہ ٹویٹر

پاترا نے پریس کانفرنس میں مذکورہ پراپرٹی لین دین کے کاغذات بھی پیش کیے تھے جس میں اقبال مرچی کی بیوی اور پرفل پٹیل کی دستخط تھی۔

پاترا نے الزام عائد کیا تھا کہ مہاراشٹر اور مرکز میں یو پی اے کی حکومت کے دوران پرفل پٹیل نے یہ پراپرٹی لین دین کیا تھا۔

سمبت پاترا کی جانب سے الزام عائد کرنے کے بعد پرفل پٹیل نے بھی میڈیا نمائندوں کے روبرو آ کر اس بات کی تردید کی تھی کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے بلکہ تمام پراپرٹی لین دین عدالت کی نگرانی میں ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details