اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nawab Malik On Kalicharan Maharaj: 'گاندھی کی توہین کرنے والے بابا کالی چرن کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے' - مہاتما گاندھی کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ

مہاتما گاندھی Mahatma Gandhi کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کرنے والے کالی چرن مہاراج Kalicharan Maharaj کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک NCP leader Nawab Malik نے کہا کہ نظریاتی اختلافات کسی سے بھی ہوسکتا ہے لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ مہاتما گاندھی کی توہین Insult to Mahatma Gandhi کی جائے۔ اس لئے اس فرضی بابا کو گرفتار کیا جائے۔

Nawab Malik On Kalicharan Maharaj: 'گاندھی کی توہین کرنے والے بابا کالی چرن کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے'
Nawab Malik On Kalicharan Maharaj: 'گاندھی کی توہین کرنے والے بابا کالی چرن کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے'

By

Published : Dec 27, 2021, 9:53 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے آکولہ میں بابا کالی چرن Kalicharan Maharaj کی بابائے قوم مہاتما گاندھی کے خلاف توہین آمیز تبصرہ پر اعتراض درج کراتے ہوئے ایوان اسمبلی میں وزیر اقلیتی امور نواب ملک Nawab Malik نے اس کے خلاف کارروائی اور غدار وطن کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مہاتما گاندھی کی توہین Mahatma Gandhi اور قابل اعتراض تبصرہ ناقابل برداشت ہے۔ نظریہ میں اختلافات ہوسکتا ہے لیکن کسی کو بھی، کسی قومی لیڈر کی توہین کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ آج گزشتہ 7 سے 8 برسوں میں گاندھی کے قاتلوں کی تعریف کی جارہی ہے، ان کے مندر تیار کئے جارہے ہیں اور گاندھی کے نظریہ کے خلاف کام کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نظریاتی اختلافات کسی سے بھی ہوسکتا ہے لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ مہاتما گاندھی کی توہین کی جائے۔ اس لئے اس فرضی بابا کو گرفتار کیا جائے۔

وہیں اس پر ایوان اسمبلی میں بی جے پی لیڈر سدھیر منگٹی وار نے کہا کہ ایوان میں جو مطالبہ نواب ملک نے کیا ہے۔ اس سے پورا ایوان متفق ہے لیکن نواب ملک کو کارروائی کر نے کے بجائے مطالبہ کر نے کی ضرورت کیوں پڑی؟، جبکہ وہ تو خود وزیر ہیں۔ نواب ملک کو اس توہین آمیز تبصرہ Kalicharan Maharaj کے بعد کارروائی نہ کرنے پر معافی مانگنی چاہئے کیونکہ ایسے عناصر کو وہی تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:FIR AGAINST Kalicharan MAHARAJ IN RAIPUR: کالی چرن مہاراج کے خلاف ایف آئی آر درج

واضح رہے کہ کانگریس کے نانا پٹولے اور وجئے وار نے بھی گاندھی کی توہین Insulting Mahatma Gandhi کر نے والے پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ جس پر نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے کہا کہ تفصیلات حاصل کر نے کے بعد باضابطہ طور پر اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details