نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے چیف قومی ترجمان اور اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے منگل کو الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر دیویندر فڑنویس کی دہلی میں آئی پی ایس (گزیٹڈ) افسران سے ملاقات کے بعد مہاراشٹر حکومت کے وزراء کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اپنے بیان میں ملک نے واضح کیا ہے کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ فڑنویس اور بی جے پی رہنماؤں نے دہلی میں آئی پی ایس افسران اور ممبئی میں کچھ افسران سے ملاقات کی تھی۔
مزید پڑھیں:ممبئی: جامع مسجد کی ملکیت پر غیر قانونی قبضہ کے خلاف مہم